
روسی حکومت نے ماسکو میں طالبان سفارتکار جمال گروال کو افغان ناظم الامور تسلیم کرلیا ہے۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کے مطابق یہ اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔ کابل میں پڑوسی ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے طالبان حکومت تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عالمی برادری کو افغان حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنا چاہیے اور اسے تسلیم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔


































