Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج کا جواب، امریکی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

صنعا: یمن پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی حملوں میں سولہ افراد شہید اور پینتیس زخمی ہوگئے۔ برطانوی اور امریکی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے الحکوک ضلع اور الصلیف کی بندرگاہ پر حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں تیرا اہداف کو نشانہ بنایا۔ بندرگاہی شہر الحدیدہ میں تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں ڈرون اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار موجود تھے۔
یمنی فوج نے امریکی حملے کے فوری بعد بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز آئزن ہاور کیرئیر پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ جارحیت کا جواب پوری قوت سے دیں گے۔
امریکی او برطانوی جارحیت ہمیں فلسطین کی حمایت میں اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular