Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مسلمانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، بچوں کو جنسی تعلیم نہ دینے کا فیصلہ

لندن : برطانیہ میں مسلمانوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ حکومت نے نو سال سے کم عمر بچوں کو ریلیشن شپ۔ سکیس اور ہیلتھ ایجوکیشن کی تعلیم دینے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت سے پہلے اسکولوں میں جنسی تعلیم نہیں پڑھائی جائے گی اور بعد میں بھی اس کی تدریس محض سائنسی نقطہ نظر سے ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت بچوں کو دی جانیوالی جنسی تعلیم کا مواد والدین کو دیکھنے کا حق ہوگا اور کسی بھی صورت بچوں کو ان مسائل سے متعارف نہیں کرایا جائے گا جنہیں سمجھنے کی ان کی عمر نہ ہو۔ اسکولوں میں سیکس ایجوکیشن کے مواد پر مسلمان والدین سخت اضطراب میں تھے اور انہوں نے اس فیصلے کیخلاف انگلینڈ کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیاتھا۔
گزشتہ سال کنزرویٹو پارٹی کے پچاس ارکان پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم کے نام مشترکہ خط میں سخت تشویش اور عدم اطمینان کا اظہارکیا تھا۔ وزیراعظم رشی سناک نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھیجتے وقت بجا طور پر توقع کرتے ہیں کہ وہ وہاں پر محفوظ رہیں گے اور انہیں غیرمناسب باتیں نہیں بتائی جائیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کلاسوں میں ہونے والے واقعات سے متعلق رپورٹوں نے مجھے پریشان کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular