
ڈبلن : امریکی درس گاہوں سے شروع ہونیوالی اسرائیل مخالف اور فلسطینی حامی طلبا تحریک آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹیوں تک پھیل گئی ہے۔ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے ٹرینٹی کالج کے طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگایا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور اس سے رابطے رکھنے والی کمپنیوں سے تعلقات ختم کیے جائیں۔
سوئٹزرلینڈ کی لوسانے یونیورسٹی میں درجنوں طلبہ نے کیمپس کی عمارت پر قبضہ کرلیا اور اسرائیل کے ساتھ سائنس کے میدان میں شراکت داری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی یونیورسٹی آف مشی گن میں گریجویشن کی تقریب کےدوران طلبہ نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے غزہ جنگ کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔ طلبہ نے اسٹیج کی جانب مارچ کیا۔ تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
فلسطین کے حق میں امریکا کی 47 جامعات اور کالجز میں مظاہرے کئے گئے اور کیمپ لگائے گئے۔ بیشتر کیمپ پولیس نے اکھاڑ دئے، جبکہ 23 سو سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔


































