
سیول : جنوبی کوریا کے صدر یُون سک ییول نے ملک میں ہنگامی مارشل لا نافذ کردیا۔ صدر نے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں کہا کہ یہ اقدام ملک کو کمیونسٹ فورسز سے بچانے کے لیے کیا ہے۔ مارشل لا کے اعلان کے بعد فوج نے تمام پارلیمانی سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور پارلیمنٹ کے دروازے بند کرکے ارکان کو داخلے سے روک دیا ہے۔ مارشل لاء کے اعلان کے بعد اپوزیشن اور حکمراں جماعت دونوں نے مارشل لا کو مسترد کردیا ہے اور عوام کو قومی اسمبلی کے باہر جمع ہونے کی کال دی ہے۔


































