
دمشق : شام میں رسول اکرم ص کی نواسی بی بی زینب سلام اللہ علیہ کے مزار پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ شام کی نئی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے دمشق کے مضافات میں سیدہ زینب کے مزار کے اندر بم حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے شام کے انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ دہشت گردی کی سازش کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ داعش نے جولائی 2023 میں مزار کے احاطے میں حملہ کیا تھا جس میں چھ افراد شہید ہوگئے تھے۔


































