
منسک : بیلاروس کے عوام نے ملک کے ایٹمی طاقت بننے کی حمایت کردی ملک میں غیر جوہری حیثیت ختم کرکے ایٹمی طاقت بننے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریفرنڈم میں 65.16 فیصد لوگوں نے آئینی ترمیم کی حمایت کی اور 10.07 فیصد نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا صدر لوکا شینکو نے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف حکومتی اقدام کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔اس موقع پر پولیس نے 800 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔


































