
تہران: ایران نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی ناکامی پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اب دنیا پر اقوام متحدہ اور امریکا کی اصلیت واضح ہوچکی ہے۔ امریکا عالمی امن کا دشمن ہے۔ اسرائیل کے تمام جرائم میں امریکا ہی اصل مجرم ہے۔ واشنگٹن غزہ کے بچوں کے قتل کے لیے گولہ بارود فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ اسرائیل اور امریکا کو جرائم پر شدید ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ غزہ کے معصوموں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا یہ وہ دھبہ ہے جو مغرب صدیوں نہیں دھو پائے گا۔ ایران غزہ کے مظلوموں کی ہرطرح مدد کی کوششیں جاری رکھے گا۔


































