
رام اللہ : صیہونی وزیر اتمار بین گوئر نے سیکیورٹی اہلکاروں کے سخت پہرے میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔صیہونی وزیر بن گویر اپنے اعلان کے مطابق المغاربہ دروازے سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھسے اور دیوار براق تک پہنچے اور صیہونی اہلکاروں کی حفاظت میں عبادات انجام دیں۔ بن گوئر صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر قیادت انتہائی نسل پرست حکومت میں قومی سلامتی کا وزیر ہے۔ ادھر ہزاروں صیہونی جنونی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قصبے کفل ہارس میں اسلامی مقدس مقامات پر دھاوا بولا۔ آباد کاروں نے ان مقامات پر گھس کراپنی تلمودی رسمیں ادا کیں۔ صیہونی فوجیوں نے آبادگاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے علاقے میں تمام دکانیں بند کرادیں اور فلسطینی شہریوں کو گاؤں کے اندر بائی پاس سڑکوں پر جانے اور نقل وحرکت سے روک دیا۔


































