Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

معاہدہ میں رکاوٹ ہم نہیں نیتن یاہو ہے، حماس کا بلنکن کو جواب

دوحہ : حماس نے جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ کے بلنکن کے الزام کو غیر منصفانہ قرار دیکر مسترد کردیا۔ حماس کے سینیئر رہنما سمیع ابوزہری نے کہا ہےکہ انٹونی بلنکن امریکا کے نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کا ایسا بیان دینا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ بلنکن کے تبصرے حقیقت سے متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس پر معاہدے میں تاخیر کا الزام غیر منصفانہ ہے۔ جبکہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم نے تسلیم کیا کہ نیتن یاہو ہی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ تھے۔ اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ اس وقت ٹیبل پر بہت مضبوط تجویز موجود ہے۔حماس کو ہاں کہنے کی ضرورت ہے۔ حماس کو مصری تجویز کو قبول کرلینا چاہئے۔ امریکی انتظامیہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
اس سے قبل اسرائیلی صدرچاسحاق ہرزوغ سے ملاقات میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بلنکن نے جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حماس گروپ کو مورد الزام ٹھہرایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular