
گلگت : نو منتخب گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں انہوں نے گذشتہ روز عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہوں گا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین تعلقات قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، تاکہ جی بی کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی امجد زیدی، صوبائی وزراء، فورس کمانڈر میجر جنرل جواد احمد، سیاسی و سماجی شخصیات، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول و ملٹری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا پہلا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


































