Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

پاک ایران تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں افغان عوام کو منجمد اثاثوں تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے ،پولان گوادر منصوبے کے ذریعے ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، عالمی برادری کی مسلسل حمایت سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت حاصل کریں گے،تجارتی اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں موجود وسیع گنجائش کی رکاوٹوں پر قابو پالیں گے، افغان عوام کو منجمد اثاثوں تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے، وزیر اعظم نے گزشتہ روز پاکستان میں ایران کے سفیر سید علی محمد حسینی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے بلوچستان میں جنگلات کی آگ پر قابو پانےکیلئے ایران کی بروقت مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے ایرانی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور مشترکہ جغرافیہ، مشترکہ ورثے اور عوام سے عوام کے روابط پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular