Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

اخلاقیات، جمہوریت اور انصاف کی رکھوالی قوم کرتی ہے، قوم برائی دیکھ کر خاموش رہے تو اپنا نقصان کرتی ہے، عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ریڈزون کے باہر افطار کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ عوام کے سوالات کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضمیر فروشوں کے خلاف احتجاج میں خود بھی شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی اسی سیاست کی وجہ سے ہماری جمہوریت عوام کی نظر میں وقعت کھوچکی ہے، ملک کی اخلاقیات ،جمہوریت ،انصاف کی رکھوالی قوم کرتی ہے، اچھائی اور حق کیساتھ کھڑے ہونے کا حکم قرآن میں اللہ نے ہمیں دیا، جب قوم برائی دیکھ کر چپ کرکے بیٹھ جاتی ہے تو اپنا نقصان کرتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 5 ہفتے پہلے تحریک عدم اعتماد کا ڈراما شروع ہوا، یہ بیرونی سازش بھی ہے جس کی وجہ سے اسپیکر نے رولنگ دی کیونکہ سازش کےتحت کہا گیا کہ وزیراعظم کو نہیں ہٹایا تو تعلقات خراب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایز کو خرید کر دوسری حکومت بنانا کوئی جمہوریت نہیں ہے۔ خرید و فروخت اور بیرون سازش ملا کر یہ کرنا جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ اس طرح کے حالات میں عوام کو احتجاج کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقتدار میں آکر نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ انہیں این آر او 2 مل جائے اور ان پر کرپشن کے مقدمات ختم ہوجائیں اور یہ بھر سے ملک کا پیسہ باہر بھجوانا شروع کریں۔ ساڑھے تین سال سے اپوزیشن کہہ رہی تھی حکومت نا اہل ہے، یہ عوام میں جائیں گے تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔ ہم نے الیکشن کا اعلان کردیا ہے تو آپ سپریم کورٹ میں کیا کر رہے ہیں۔ انہوں ںے ساری زندگی فکس میچز کھیلے ہیں، ان کی پوری کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن، بیوروکریسی اور سارا عملہ تیار کر کے پھر یہ الیکشن لڑیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular