Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

قوم حقیقی آزادی کیلئے جہاد کو تیار ہے، راستہ روکا تو انتشار پھیلے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے تحت 30 سال سے باریاں لینے والے جن چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے انہوں نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہم تنقید کرتے ہیں تو ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں مجھ پر 15 مقدمات درج ہیں لیکن کہتا ہوں کہ مجھ پر 1500 مقدمات بھی درج کرادو تو تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ چیچہ وطنی کے جلسے میں شدید بارش کے باجود ہزاروں افراد عمران خان کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے۔ عمران خان نےکہا کہ آج پیغام دیا جارہا ہے برائی کیخلاف کھڑے ہوگے تو جیلوں میں ڈالا جائیگا جب کہ اللہ تعالیٰ کا واضح حکم ہے کہ سچائی اور حق کیساتھ چلو اور برائی کیخلاف جہاد کرو، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو آج چوروں کیساتھ ہے ان کا بھی احتساب ہوگا، انہیں نہ کبھی قوم اور نہ ہی تاریخ معاف کرے گی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں رہا ہے، لوگوں کا راستہ روکیں گے تو ملک کو انتشار کی طرف لے جائیں گے، پرامن احتجاج روکنے سے ملک کا حال سری لنکا جیسا ہوگا اس لیے لوگوں کو نہ ڈراؤ کیونکہ قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے جہاد لڑنے کیلئے تیار ہے اور اس معاملے میں یہ قوم بہت آگے نکل چکی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں یہ دھاندلی کریں گے لیکن ہم نے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی، عوام سے کہتا ہوں ہر پولنگ اسٹیشن پر جاکر ووٹر لسٹ کو چیک کریں اور اس کی تصدیق کریں، کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کرنی ہے، مجھے ایسے نوجوان چاہئیں جو ان کو دھاندلی سے روکیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر دلیر نوجوان چاہئیں جو کسی کو دھاندلی نہ کرنے دیں۔ عمران خان نے کہا کہ بے ضمیر الیکشن کمیشن ان کے ساتھ مل کر انہیں جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملالیں ہم پھر بھی انہیں شکست دیں گے، یہ چاہے کچھ بھی کرلیں17 جولائی کو 20 کی 20 نشستیں ہم جیتیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular