
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فوج کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو غلط ثابت کردیا ہے۔ ایران فوجی پیداوار میں خود کفیل ہے ہمارے ڈرونز اس قابل ہیں کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جاکر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکیں۔ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے جو خطے میں اپنے برادر ہمسائیہ ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔عرب ملک ہمارے لیے محترم ہیں۔اسرائیل خطے میں بدی کا محور ہے۔ایران نے اسرائیل میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناکر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں بلکہ ایران کے نشانے پر ہے۔اگر اسرائیل نے پھر کوئی احمقانہ حرکت کی تو پھر اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔


































