Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مسلم دنیا کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت

جدہ : مسلم دنیا نے غزہ میں التابعین اسکول پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔مصری وزارت خارجہ نے کہاہے کہ یہ حملہ تل ابیب کے جنگ روکنے کے حقیقی ارادے کی کمی کا مظہر ہے۔جب بھی جنگ بندی پر بات چیت کی کوششیں تیز ہوتی ہیں شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان قداح نے حملے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں میں سے ایک قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں قتل عام کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ عراقی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کی عالمی کوششوں پر خط تنسیخ پھیرنے کے مترداف ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ اسکول پر حملے سے پھر ثابت ہوگیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کا احترام کرتا ہے نہ انسانی اور اخلاقای اصولوں اور اقدارکا احترام کرتا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular