
گلگت: تکفیری شرپسندوں نے ایک بار پھر گلگت بلتستان کا امن خطرے میں ڈال دیا۔ تکفیریوں نے نائب خطیب جمعہ اسکردو علامہ سید باقر الحسینی کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرانے کیلئے چلاس میں احتجاج کیا۔ تکفیری سرغنہ نے شیعہ عوام کو کھلے عام قتل کرنے اور ان کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں۔ مولوی نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نا لیا گیا تو کسی بھی واقعے کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوگی اور نا ہی بعد میں ہم سے کوئی شکایت کی جائے۔ شیعہ قوم کو قتل عام کی کھلی دھمکیوں کے باوجود گلگت بلتستان انتظامیہ اور ریاستی ادارے کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا تاحال کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔


































