
کابل : طالبان نے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں علما پر چاقو سے حملے کی مذمت کی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا کہ ان کی حکومت ایران میں عبادت گاہوں اور علماء پر حملے کی مذمت کرتی ہے اور اس اقدام کا افغانستان اور افغان شہریوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔افغان سیاسی رہنماؤں، علما اور اساتذہ نے بھی الگ الگ پیغامات میں دہشت گرادنہ حملے کی مذمت کی ہے اور ایرانی قوم و اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے اقدامات کے پیچھے دشمن کی سازشیں کارفرما ہیں جو بہت سے اشتراکات کے حامل دو پڑوسی ممالک ایران و افغانستان کے مابین تفرقہ ڈالنے کی سخت کوششوں میں مصروف ہیں۔


































