Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے تحت تکریم شہداء کانفرنس 12 جون کو اسکردو میں منعقد ہوگی

اسکردو : صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان اسکردو میں صوبائی اور ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع اسکردو، ضلع شگر، ضلع کھرمنگ اور روندو کی ضلعی کابینہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ آغا علی رضوی نے 12 جون کو یادگار شہداء پر تکریم شہداء اور استحکام پاکستان کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں شریک علماء کرام نے برسی امام راحل خمینی بت شکن کی مناسبت سے آپ کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔اجلاس کے دوران علماء کرام، نوجوانان اور تنظیمی عہدہ داران نے مجاہد ملت سید علی رضوی سے تجدید عہد کرتے ہوئے آپ کی والہانہ قیادت میں ہمیشہ کی طرح ہر قسم کے ظلم، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جامعہ بلتستان کے نااہل وی سی کے حوالے سے آغا علی رضوی کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے متنازعہ وی سی کی دوبارہ ممکنہ تعیناتی کو مسترد کیا گیا اور ایک قابل اور دیانت دار وی سی کی تعیناتی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular