Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

جوہری میزائل اور بموں کی مارکیٹ 2030 تک 73 فیصد بڑھ جائے گی، رپورٹ

الائیڈ مارکیٹ ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق جوہری میزائلوں اور بموں کی عالمی منڈی 10 برس کے اندر 126 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، جو 2020ء کی سطح سے تقریباً 73 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز نے 2020 میں پورٹ لینڈ میں قائم ریسرچ فرم کی رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات اور بڑے فوجی بجٹ میں اضافہ ممکنہ طور پر 2030 تک 5.4 فیصد کی سالانہ شرح سے اعداد و شمار کو بڑھا دے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے ایک قومی دفاعی بجٹ کی درخواست کی تھی، جس میں بیلسٹک میزائل آبدوزوں، بمباروں اور زمینی میزائلوں کے جوہری ’ٹرائیڈ‘ کو جدید بنانے کو ترجیح دی جائے گی۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ چھوٹے نیوکلیئر وار ہیڈز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جنہیں ہوائی جہاز اور زمین پر مبنی میزائلوں کے ذریعے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں سب میرین سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل (ایس ایل ایم ) ​​مارکیٹ کا ایک چوتھائی حصہ تھے۔ برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا نے سال کے آغاز میں ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ایٹمی جنگ میں کسی کی فتح نہیں ہو سکتی اور اس سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular