Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

لبنانی حکومت امریکی و اسرائیلی منصوبوں کی سہولت کار نہ بنیں، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کو امریکی و اسرائیلی منصوبوں کی سہولت کار نہیں بننا چاہیے۔ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطلب اسرائیل کو ملک میں داخل ہونے کا راستہ دینا ہوگا۔
لبنان میں یومِ آزادی و مزاحمت کے موقع پر خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ حکومت سے یہ مطالبہ نہیں کرتی کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے منصوبوں کیخلاف براہِ راست محاذ کھولے۔ لیکن اسے اس پوزیشن پر ضرور قائم رہنا چاہیے کہ وہ اپنے ہی عوام کے خلاف کسی بیرونی ایجنڈے کی سہولت کار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ عناصر کی جانب سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ اگر ایسا کیا گیا تو اس سے اسرائیل کو لبنان میں داخل ہونے اور عوام کے قتل و بے دخلی کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا لبنان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہوگا اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران تنہا دنیا کی بڑی طاقتوں اورجابر نظاموں کے مقابلے میں کھڑا ہے اور اس نے امریکا اوراسرائیل کو سیاسی طور پر کمزور کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular