
دوحا :عرب لیگ نے اریحا میں 7 فلسطینیوں کی شہادت کو کھلی جنگ اور منظم جرم قرار دیتے ہوئے صیہونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیل کی صیہونی فوج نے غرب اردن کے نواحی علاقے اریحا میں کارروائی کے دوران مزید سات فلسطینی شہید کردئے تھے۔ عرب لیگ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سعید ابوعلی نےکہا کہ نیاخوفناک جرم عالمی برادری کی خاموشی اور موثر ردعمل کی غیر موجودگی کے سبب انجام دیا گیاہے۔ ابو علی نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں انتہائی دائیں بازو کی صیہونی کابینہ کو عقبیت جبر پناہ گزین کیمپ پر خونریز حملے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جو ایک ہفتے سے زائد عرصے سے صیہونی محاصرے میں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکمران اتحادی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔


































