
نیویارک: اقوام متحدہ نے کے انتہاپسند وزیرایتمار بن گوئر کے مسجد اقصی سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ اس قسم کے بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔ وہ ایسی صورت حال کو بھڑکانے کا سبب بن سکتے ہیں جو پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے۔ دجارک نے القدس میں مقدس مقامات کی حیثیت سے متعلق حساسیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، کہ شہر کے مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے پر فریقین کے درمیان اتفاق ہے جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے علاوہ قطر، اردن اور سعودی عرب نے بھی بیان کی مذمت کی ہے۔


































