
بیروت : حزب الله کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزاحمت کی موجودگی میں صہپونی دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں کوئی جنگ بندی موجود نہیں۔ صیہونی دشمن امریکا کی حمایت اور قیادت میں لبنان پر حملہ کر رہا ہے صیہونی رژیم کے ساتھ براہ راست مذاکرات دشمن کو مفت رعایت دینے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے جنگ بندی معاہدے کی ایک بھی شق پر عمل نہیں کیا اور ہزاروں بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ لبنان ایک خودمختار ملک ہے اور کبھی کمزور یا کسی کے زیر اثر نہیں بنے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کو خطے کی تاریخ کے ایک نہایت خطرناک مرحلے کا سامنا ہے انہوں نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ قومی یکجہتی برقرار رکھے اور نوجوانوں کی قربانیوں کو مستقبل کی مضبوط بنیاد بنایا جائے۔


































