
غزہ : اسرائیل کے جنوبی اور مشرقی خان یونس پر بدترین زمینی و فضائی حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہرطرف بس لاشیں اور دم توڑتے زخمی ہیں ۔اسرائیلی فوج علاقے سے لاشیں اور زخمی اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ایمبولینس اور طبی عملہ بھی اسرائیلی فوج سے محفوظ نہیں ہے۔صلاح الدین اسکوائر پر اسرائیلی فوج ہر حرکت کرنے والی چیز پر فائرنگ کررہی ہے۔اس وقت خان یونس میں ہر طرف دھماکے گونج رہے ہیں۔ فائرنگ کی آوازیں اور جان بچا کر نکلنے کی کوشش کرنے والوں کی افراتفری ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ اسے انسانی جانوں کو بچانے کی اجازت دی جائے۔ اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسوں پر حملے نہ کیے جائیں۔


































