
غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ کہا ہے کہ صیہونی فوج جان بوجھ کر اور بار بار ایک ایسے مقام کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں ممکنہ طور پر اسرائیلی قیدی رکھے گئے تھے۔ ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں ابوعبیدہ نے کہا کہ قابض فوج نے حال ہی میں ایک ایسے مقام کو نشانہ بنایا جہاں دشمن کے کچھ قیدی رکھے گئے تھے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد بار بمباری کی گئی وہ ہلاک جائیں۔ ہمارے پاس انٹیلی جنس موجود ہے کہ دشمن نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق القسام بریگیڈ کے حریت پسندوں نے زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن صرف ایک مغوی کو کامیابی سے بازیاب کرایا گیا، تاہم اس کی قسمت کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ ابو عبیدہ کی پوسٹ کے چند لمحوں بعد القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسیر کو دکھایا گیا ہے جو لہولہان ہے اور ملبے کے درمیان منتقل ہونے کے لیے جدوجہد کر رہاہے۔


































