
حلب : اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام کے شہر حلب پر حملہ کردیا۔ صیہونی جنگی طیاروں نے حلب کے مضافات میں مختلف مقامات پر میزائل داغے۔ اسرائیلی حملے میں بارہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوج دو ہزار گیارہ کے بعد سے شام پر سینکڑوں حملے کرچکی ہے۔ شامی حکومت نے حملے پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حملوں کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔
روس نے بھی شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ تاحال اسرائیل نے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ شامی فوج کے مطابق حملوں میں انڈسٹریل ایریا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


































