
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب نے کامیابی کے ساتھ ایران پر قابض امریکا اور صیہونی حکومت کے ہاتھ کاٹ دیے۔ العالم نیوز نیٹ ورک کے ساتھ براہ راست انٹرویو میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے اسرائیل اور امریکہ کو ایران سے باہر دھکیل دیا، آج اسلامی جمہوریہ اسلامی پوری دنیا میں آزادی اور حریت کا نمونہ ہے جب کہ انقلاب سے قبل ایران پر امریکا کا کنٹرول تھا۔
آج اسلامی جمہوریہ ایک عظیم علاقائی طاقت ہے جسے محض نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی اسلام تھا جس نے ایران کا اسلامی انقلاب برپا کیا کیونکہ یہ سچا اسلام ہے جو ظلم اور زیادتی کے خلاف کھڑا ہے۔ یہ بالکل وہی چیز ہے جسے امریکا نہیں توڑ سکتا۔ تہران کے خلاف واشنگٹن کی دشمنی کی جڑیں ایران میں ایک آزاد اسٹیبلشمنٹ کے قیام میں ہے جسے عوامی خودمختاری حاصل ہے۔ حسن نصراللہ نے ایران کے خلاف جنگجوانہ لہجے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
آج امریکا ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایک مضبوط اور خودمختار ملک ہے۔ نہ ہی امریکا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کے خلاف بھی اسرائیلی حکومت کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کا اسلامی جمہوریہ کی طرف سے انتہائی شدید اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اسی لئے صیہونی حکومت ایران کی سخت جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہے۔


































