
بغداد : عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن احمد الموسوی نے کہا ہے کہ اربیل میں صیہونیوں کی موجودگی سے متعلق اب کوئی شک نہیں رہاہے وزیر اعظم کو اربیل میں موساد کی موجودگی کا جواب دینا پڑے گا. احمد الموسوی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کردستان کے شہر اربیل میں موساد کی موجودگی کے بارے میں وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے وضاحت طلب کرے۔ جو لوگ عراق کی سیکیورٹی کے سلسلے میں گھڑیالی آنسو بہا رہے ہیں انھیں زیادہ تشویش اس بات کی تھی کہ کردستان کے علاقے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کہیں فاش نہ ہو جائے اور کردستان ریجن میں صیہونی حکومت کی موجودگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ صیہونی حکومت کردستان ریجن کو مسائل و چیلنجوں سے دوچار کرنا چاہتی ہے اور اسی لئے وہ اپنے اڈوں پر بمباری کا اعتراف نہیں کر رہی ہے اور کردستان علاقے میں صیہونیوں کی موجودگی، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شکل میں ہے۔


































