
تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ ایرانی وزیرخارجہ 3 اور 4 اگست کو پاکستانی حکام سے با ضابطہ ملاقاتیں کرینگے۔ ،دورہ پاکستان کے دوراں بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر حسین امیر عبدالہیان کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونگے۔ دونوں وزرائے خارجہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے ساتھ علاقائی صورت پر مشاورت کی جائیگی، ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ، ایران پاکستان تین نئی سرحدی منڈیوں کے قیام پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،ایران کی جانب سے آئی پی منصوبے ہر عملدرآمد کے حوالے سے ٹھوس ضمانت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں تاخیر کی وجہ سے جرمانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


































