
تہران: ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے امریکی میڈیا کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہاہےکہ ایرانی وفد اسلام آباد میں امریکیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ وزیر خارجہ عراقچی کا دورہ اسلام آباد امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے نہیں ہے، بلکہ وہ پاکستانی فریق کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے خدشات پر بات کریں گے۔ عباس عراقچی نے بھی باضابطہ طور پر کہا ہے کہ ان دوروں کا مقصد اپنے شراکت داروں کے ساتھ "دوطرفہ” مسائل پر قریبی رابطہ قائم کرنا اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانیوں نے پاکستان میں امریکیوں سے روبرو ملاقات کی درخواست کی ہے ۔اس لیے ٹرمپ اسٹیو وٹکوف اور جیئرڈ کشنر کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھیج رہے ہیں۔ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی زیادتیوں کی وجہ سے موجودہ وقت اور موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہے۔


































