
صنعا :جارح سعودی اتحاد نے تین ماہ بعد یمن کے لئے ایندھن لانے والے جہاز کو چھوڑ دیا۔ یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل کے مطابق سعودی حکام نے تین ماہ پہلے بحری جہاز سیبلاندر سافیر کو الحدیدہ کی بندرگاہ پر روک لیا تھا۔ بحری جہاز پر فرنس آئل لدا ہوا تھا جسے اسپتالوں کے جرنیٹرز چلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سعودی اتحاد نے اسی طرح کے مزید تین بحری جہاز جیزان کے قریب روک رکھے ہیں۔ جارح سعودی اتحاد، یمن کے لئے ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکنے کے ساتھ ہی اس ملک کے عوام کے لئے غذائی اشیاء اور میڈیکل ساز و سامان اور دوائیں بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے۔


































