
صنعا : یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جارحین کو امریکا کے ساتھ اتحاد سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا سے اتحاد کرکے فتح یاب ہوجائے گا تو وہ غلطی پر ہے۔ اُن کا یقینی مقدر شکست ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو جنگ میں امریکا کا اہم آلہ کارقرار دیتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی نے امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے حکم پر یمن پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جارحیت پسندوں کو بالآخر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور اپنی جارحیت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ جب تک ہمارے لوگ ثابت قدم رہیں گے، وہ شکست سے بچیں گے اور فتح یاب ہوں گے۔


































