
دوحہ : عالمی برادری کی جانب سے رفح میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے حملے کو قتل عام قرار دیتے ہوئے امریکہ کو اسلحے اور رقم سے اسرائیل کی مدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایران کی جانب سے اس وحشیانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی۔ قطر نے رفح حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جو محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو مزید بڑھا دے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا کہ ہم ان وحشیوں اور قاتلوں کا احتساب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اس حملے کو وحشیانہ قرار دیا۔


































