Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری اسرائیلی جارحیت بند کرائے، او آئی سی کا مذمتی بیان

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محصور علاقے میں اسرائیلی جرائم اور جارحیت کی کارروائیاں بند کرائے۔ او آئی سی نے الشاطی کیمپ۔ نصیرات اور بیت لاہیہ میں بے گھر فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کیخلاف ایک اور مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ او آئی سی نے اسے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اسرائیل کا تازہ جنگی جرم قرار دیا ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری قابض حکومت کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو روکے۔ او آئی سی نے غزہ کے تمام حصوں بالخصوص شمال میں انسانی امداد کی مناسب اور پائیدار رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular