
قاہرہ : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے ابتدائی بات چیت آج قاہرہ میں ہوگی۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی نئی کوششوں کے سلسلے میں حماس کا وفد خلیل الحیہ کی قیادت میں قاہرہ پہنچ گیا۔ حماس رہنما مصری رہنماؤں سے مذاکرات میں جنگ بندی معاہدے پر بات کریں گے۔ حماس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنگ بندی کے حوالے سے حماس کو اب تک کوئی نئی پیشکش یا تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ حماس ان تمام تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے جو جنگ کے خاتمے۔ اسرائیل کے انخلاء، بے گھر افراد کی واپسی۔ امدادی قافلوں کے داخلے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک سنجیدہ معاہدے تک پہنچنے میں مدد دے۔


































