
اسلام آباد: انڈیا پاکستان کے درمیان گزشتہ سال شدید جھڑپوں کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈی جی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انڈیا اپنے لوگوں پر دہشت گردی کرواتا ہے اور اس کا الزام دوسروں پر عائد کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ہم پہلے بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ انڈیا خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، انڈیا بتائے کہ اس نے کس دہشت گردی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے جنھوں نے یہ کروایا اور انڈیا بتائے اس نے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ انڈیا کی آرمی پروفیشنل تھی جو آج سیاست زدہ ہو گئی ہے۔ پاکستان اور اس کی قیادت خطے میں امن کے قیام کی کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان کی پولیٹیکوملٹری ڈپلومیسی آج دنیا دیکھ رہی ہے۔


































