
کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں دوبارہ شیعہ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے اور بلاوجہ گھروں پر چھاپے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کراچی سے شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں ایک بار پھر تیزی قابل مذمت ہے۔ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے سے زیادہ کسی کو لاپتہ رکھنا آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اگر کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔


































