Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امپورٹڈ حکومت ملک کو اندھیرے میں دھکیل رہی ہے، واحد حل شفاف الیکشن ہیں، عمران خان

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر شوگر، لینڈ مافیا کا قبضہ ہے، شریف خاندان ،زرداری نے ملک لوٹا، فضل الرحمان نے اسلام کو پیسہ بنانے کیلئے استعمال کیا، شہباز شریف اور جو تمہارے پیچھے ہیں سن لو ایک کال دونگا تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہاکہ قرضے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لیکر جارہے ہیں، ایک ہی راستہ ہے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، عمران خان نے کہا کہ سن لو! جتنا تم مجھے ڈرانے، دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کرونگا، میں گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں، سن لو میں کال دینےکے قریب پہنچنے جا رہا ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا اللہ نے میری قوم کو بیدار کردیا ہے، جو کلمے کا مطلب سمجھ جائے وہ کبھی لوٹا نہیں بن سکتا، بہاولپور میں یہاں ایک بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے، ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کر عیاشی کرتا رہا پھر لوٹے کا منہ دوسری طرف ہو جاتا ہے، بہاولپور والوں وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، انہوں نے کہاکہ ساری قوم محنت کر رہی ہے جبکہ شریف، زرداری خاندان 30 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں،شریف خاندان نے لندن میں اربوں کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے،آج سے 10 سال پہلے لندن فلیٹس کی شریف خاندان سے منی ٹریل مانگی تھی ،مریم نواز کے لیے سچ بولنا بڑا مشکل کام ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو دور پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پانامہ انکشافات کے دوران دنیا میں ان کی اربوں کی پراپرٹی پکڑی گئی۔ پانامہ انکشافات کے بعد مریم نواز کے صحتمند بھائی نے کہا میری بہن فلیٹس کی مالکہ ہیں،حسین نواز نے کہا الحمد للہ پراپرٹی ہماری ہیں،اربوں روپے سے لندن کے چاربڑے، بڑے محلات مریم نواز کے تھے، مریم نواز کی تو کوئی آمدنی نہیں تھی یہ پیسہ کدھر سے آیا؟لندن فلیٹس عوام کے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب صدر، وزیراعظم، وزرا کرپشن کریں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، زرداری، شریف ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے ، امام خمینی جیسا انقلاب یا پھر الیکشن کے ذریعے انقلاب لایا جاتا ہے، ملک کی سب سے خوفناک اور ملک کی بڑی بیماری زرداری ہے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، یہ ہماری حکومت میں مہنگائی مارچ کرتے تھے، بلاول کا مہنگائی مارچ کانپیں ٹانگنے والا مارچ بن گیا تھا، انہوں نے ہماری حکومت میں مہنگائی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا تھا، موجودہ حکومت کے چار ماہ میں تاریخی مہنگائی ہو چکی ہے، ہمارے دور میں بجلی 18 روپے، آج ٹیکس شامل کر کے 50 روپے یونٹ ہو چکی ہے، آج سب کچھ مہنگا ہوگیا تو یہ اقتدار میں کس لیے آئے تھے؟ یہ اقتدار میں این آر او اور اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے آئے تھے، یہ ڈاکو عوام کی خدمت نہیں اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے، نیب ترامیم کرکے انہوں نے قوم کا لوٹا ہوا 1100 ارب معاف کرایا، ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی، انڈسٹریز بند، ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لیکر جارہے ہیں، ایک ہی راستہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، چوروں کا ٹولہ ملک کو دلدل میں لیکر جا رہا ہے، شفاف الیکشن ہو گا تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام ہو گا تو ملکی معیشت ٹھیک ہو گی، بیرون ملک پاکستانیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کر دی تو آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہمیں ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا،ہماری سب سے بڑی جنگ ملک میں انصاف قائم کرنے کے لیے ہے، بڑے،بڑے مگرچھوں کو قانون کے نیچے لائیں گے، ہم چاہتے ہیں ادارے قانون کے مطابق کام کریں، ملک میں انصاف کا نظام طاقتور لوگوں کو نہیں پکڑ سکتا، مشرف دور میں جیل میں گیا تو وہاں صرف غریب لوگوں کو جیل میں دیکھا، بڑے، بڑے ڈاکو ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نہیں، ہم وہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس میں سب کے لیے یکساں قانون ہو، ہم وہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس میں کسی کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں، میری قوم جاگ چکی ہے حقیقی آزادی کا وقت زیادہ دور نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular