Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اوچا

جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ شہری آبادی مسلسل خطرات میں گھری ہوئی ہے۔ اوچا نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں رہائشی حالات بدستور انتہائی ابتر ہیں۔ زیادہ تر فلسطینی بے گھر ہیں اور مسلسل حملوں، بیماریوں اور ماحولیاتی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے زیر کنٹرول سرحدی راستوں پر امدادی سامان کی ترسیل شدید متاثر ہے اور مئی کے پہلے دس دنوں کے دوران مصر سے غزہ جانے والے ہر دو میں سے صرف ایک امدادی ٹرک ہی اپنا سامان اتارنے میں کامیاب ہو سکا۔ اوچا نے کہا کہ غزہ میں زیادہ تر فلسطینی بار بار نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے جاری ہیں۔ ادارے کے مطابق صحت اور صفائی کی خراب صورتحال کے باعث بیماریوں اور ماحولیاتی خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بحالی اور علاج کی سہولیات اپنی گنجائش سے کہیں زیادہ دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ طبی نظام مسلسل بحران کی کیفیت میں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular