
*گھرانہ*
گھرانے کی تقویت اور اس سے صحیح معنی میں استفادہ کرنے کے لئے سب سے پہلے گھرانے کو ایک پر شکوہ اور مقدس امر ماننا ضروری ہے۔ گھرانہ خدا کی ایک اہم نعمت ہے کہ جو انسان کے روحانی رشد اور خودسازی کا مکان ہے۔ گھرانہ ولایتمداری، عبودیت اور تربیت کی سب سے اہم جگہ ہے۔ گھرانے کو صرف مسافر خانے کی طرح طعام و قیام کی جگہ نہیں ہونا چاہئے۔


































