
اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کرتا۔ بھارت سے ہر وقت بامعنی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات نے ماحول کو مزید کشیدہ کردیا ہے۔انہوں نے پاکستانی شہری تبارک حسین کی غیر قانونی حراست اور قتل کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ بھارت پہلے بھی پاکستانی قیدیوں کو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں قتل کرچکا ہے۔ بھارت تبارک حسین کی پوسٹ مارٹم پاکستان کو فراہم کرے اور قتل کی عدالتی تحقیقات کرائے۔ پاکستان تباہ کن سیلاب کے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریس صورتحال کا جائزہ لینے کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔


































