
تل ابیب: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق جنگی مجرم صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کا ملبہ قطر میں موجود حماس کی قیادت پر ڈال دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں الزام لگایا کہ قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔ اس نے جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔
ادھر صیہونی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ میں انفراسٹرکچر کو اس وقت تک تباہ کرتا رہے گا جب تک کہ حماس کو شکست نہ ہو جائے اور تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کر دیا جائے۔


































