Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کا عالمی سطح پر اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے سلسلے میں درکار فنڈز کے لیے عالمی سطح پر اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال پر ایک ہنگامی بریفنگ کے دوران کیا گیا جسے سیلاب کے نقصانات کا ازسر نو جائزہ لینے اور ترقیاتی شراکت داروں اور عطیہ دہندگان کو بحران کی شدت سے آگاہ کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اپیل کے فیصلے کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ حکومت کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ امدادی آپریشن کے لیے 80 ارب روپے درکار ہیں اور نقصانات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے بھی سینکڑوں ارب روپے کی ضرورت ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت این ڈی ایم اے کے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ سیلاب سے اب تک ملک بھر میں 830 افراد جاں بحق، تقریباً ایک ہزار 348 زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular