
ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے باعث پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کا نام وقاص ہے اوراس کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


































