
نئی دہلی : آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی نے بھارت میں حجاب سے متعلق بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے والدین کو اس فیصلے سے آگاہ کرتی ہے تو اس کے والدین بھی اسے اس کے فیصلے سے نہیں روک سکتے۔ بھارت میں حجاب اور نقاب پہننے والی لڑکیاں کالج بھی جائیں گی۔ ڈاکٹر، کلیکٹر، تاریخ دان اور بزنس مین بھی بنیں گی۔ اسد الدین اویسی نے واضح کیا کہ عوام یاد رکھیں، شاید اس دن تک میں زندہ نہ رہوں لیکن ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی بھارت کی وزیراعظم ہوگی۔


































