Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو آگ بگولہ

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر فرانس اور اسرائیل میں لفظی گولہ باری۔ایمانوئیل میکرون نے مقامی جریدے فرانس انٹر کو انٹریو میں کہا کہ اولین ترجیح مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے اور اس کے لیے غزہ میں لڑنے کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی جائے۔ فرانس کی جانب سے کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے جنگ بندی کے بار بار مطالبات کے باوجود تنازع جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میکرون نے کہا کہ ہماری بات کا نہ سنا جانا اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی غلط ہے۔ جنگ نفرت کا سبب بن رہی ہے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایران کی قیادت میں بربریت کی قوتوں کا مقابلہ کر رہا ہے، تمام مہذب ممالک کو مضبوطی سے اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر میکرون اور دیگر مغربی رہنما اب اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جو شرم کی بات ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular