
بغداد : عراقی حکومت نے امریکی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا تاہم امریکی فوجی عراق میں موجود رہیں گے یہ اعلان قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نےاپنی ایک ٹوئیٹ میں کیا انہوں نے لکھا کہ عالمی فوجی مشن کے عہدیداروں کے ساتھ پچھلے ایک سال سے جاری بات چیت کے آخری دور میں فوجی اتحاد کا مشن ختم کرنے کا کہہ دیاتھا عراق میں موجود 2500 امریکی فوجیوں کی ذمہ داریاں تبدیل ہوجائیں گی اور وہ تربیت اور مشاورت کاکام انجام دیں گے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ تربیتی معاملات اور مشاورت کی حد تک عالمی فوجی اتحاد کے ساتھ ہمارا رابطہ اور تعاون جاری رہے گا گذشتہ ہفتے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد میں متعین امریکی سفیر میتھیو ٹالر سے ملاقات میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس ملاقات میں عالمی فوجی مشن کے خاتمے اور اسے مشاورتی مشن میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔امریکی حکام نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخرتک اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


































