Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے مقبوضہ مشرقی القدس کے محلے شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے جبری بے دخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ایک وفد نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا اور فلسطینی خاندانوں سے ملاقات کی جسے بے دخلی کا سامنا ہے۔ جارک نے کہا کہ اقوام متحدہ نے متعدد بار مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں مکانات کی جبری بے دخلی اور مسماری کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیلی فورسز کو محفوظ افراد کو زبردستی ملک بدر کرنے سے منع کیا گیا ہے، چاہے اس طرح کی ملک بدری کے پیچھے کوئی بھی مقصد ہو۔ دجارک نے صیہونی حکام سے مزید مطالبہ کیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular