Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

غزہ میں خوراک اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

غزہ : اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق غزہ میں خوراک اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد و بحالی انروا نے اسرائیلی حکومت سے غزہ میں ایندھن کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔ انروا کے مطابق غزہ میں واٹر فلٹرز پلانٹ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں افراد شدید متاثر ہیں خاص کرکے رفح کے دس لاکھ سے زائد دربدر افراد کے لیے غذائی امداد اور پانی کی اشد ضرورت ہے۔ اسپتالوں میں بھی ادویات کی شدید قلت ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی رفح اور غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزید 47 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں تقریباً تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular